چاغی، ڈی سی ہاﺅس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ، جانی نقصان نہیں ہوا

نوکنڈی (نامہ نگار) دالبندین میں ڈپٹی کمشنر ہاﺅس کے مین گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق فائرنگ کے وقت ڈپٹی کمشنر چاغی اپنے گھر میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں