آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک :عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےکیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو کی مد میں بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی پر اتفاق کیا ہے، تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد کی گئی لیوی سے حاصل آمدنی کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف صارفین کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت کیپٹوپاور پلانٹس پر 20 فیصد تک لیوی لگانے کے لیے گزشتہ ماہ آرڈیننس جاری کرچکے ہیں اور پہلے مرحلے میں 5 فیصد لیوی بھی عائد کی گئی ہے-ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکس کم کرنے پر اتفاق نہیں کیا، تاہم پراپرٹی سیکٹر کی ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایم ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی ٹیکس کی وصولی کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کیا جانا ہے، ذرائع آئی ایم ایف کےمطابق ایف بی آر کے ٹیکس ٹارگٹ کو کم نہیں کیاجائے گا، کلائیمٹ فنڈز کے ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض پروگرام سے مشروط ہوں گے، کاربن لیوی کا اطلاق وہیکلز پالیسی کے تحت کیا جائےگا اور کاربن لیوی یکم جولائی سے نافذ العمل کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ 2 فوری کو وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی تھی، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصدتک لیوی لگے گی، صدرمملکت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی تھی۔اس آرڈیننس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد لیوی عائد کی جائے گی، فوری طور پر 5 فیصد نافذالعمل ہوگئی، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں