جعلی زرعی بیچ بنانے اور فروخت کرنیوالی392 کمپنیوں پر پابندی کا فیصلہ

کراچی (انتخاب نیوز) وفاق وسندھ حکومت نے زرعی اجناس بنانے اور بیچنے والی 392 کمپنیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمپنیاں جعلی زرعی بیج فروخت کرنے میں ملوث تھیں۔ فیصلہ دو ماہ میں سروے کے بعد دی گئی رپورٹ کے بعدکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چاولوں میں ایم آر ایل ایشو آنے پر 12پیسٹی سائیڈ پراڈکٹس پرمکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ چاول کا بیج بنانے کی 1030 کمپنیاں موجود ہیں، جن میں جعلی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائبرڈ بیج امپورٹ کرنے والی کمپنیز کو سیڈ کے تمام بیگز پر کیو آر کوڈ لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس بھی چاول کے بیج کے بیگ پر کیو آر کوڈ نہیں ہوگا وہ بیج جعلی تصور ہوگا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کیو آرکوڈ کے بغیر دکانداروں کے خلاف محکمہ زراعت اور ایف آئی اے کارروائی کرےگی۔کاشت کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زرعی اجناس کا بیج خریدنے سے پہلے تصدیق ضرور کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں