ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ایک عظیم رہنما کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن بن کر قوم کو نئی راہ دکھائی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور ان کی سیاسی بصیرت نے پاکستان کو سفارتی، اقتصادی اور دفاعی طور پر مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے 1973 کا آئین دے کر جمہوریت اور عوامی حقوق کی بنیادوں کو مضبوط کیا، جبکہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ آج ہم شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر جمہوری، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments