بارکھان، زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بے ہوش، بچی جاں بحق

بارکھان (یو این اے) بارکھان کے علاقے کھرڑ بزدار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے 9 افراد زہریلی چائے پینے سے بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں ایک بچی موقع پر جان کی بازی ہار گئی۔بارکھان کے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 8 افراد کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد دینے کے بعد انہیں فورٹ منرو ریفر کر دیا گیا۔ڈاکٹر ایم ایس فورٹ منرو نے اس حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دودھ میں چھپکلی گرنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ افراد میں چھ مرد اور تین کمسن بچیاں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments