تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی، قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کردیا

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔
Load/Hide Comments