بلوچستان میں 14 اگست کی تقریبات‘آتش بازی کامظاہرہ

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ،جشن یوم آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 21توپوں کی سلامتی سے دن کاآغاز کیا گیا ، نماز فجر کے بعد اور نماز جمعہ میں مساجد میں ملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ 73 واں یوم پاکستان کے حوالے سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پرچم کشائی کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے قومی پرچم لہرایا اور بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز گذشتہ شب پی ڈی ایم اے میں شاندار آتش بازی اورعمارت پر جدید ٹیکنالوجی کے زریعہ کمپوٹر ٹیکناجی کا استعمال کرتے ہو ئے گرافک میپنگ کے مظاہرے سے ہوا جسکے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جبکہ میزبان صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو تھے، پارلیمانی سیکریٹری مبین خلجی، رکن قومی اسمبلی میر عامر مگسی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مہمانوں کا استقبال کیا، گرافک میپنگ کے زریعہ صوبے میں جاری ترقیاتی عمل اور پی ڈی ایم اے کی سرگرمیوں کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ اور مہمانوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بے حد سراہا، وزیراعلیٰ نے تقریب کے بہترین انعقاد پر صوبائی وزیر داخلہ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔ گزشتہ روز جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ سردار خادم حسین وردگ، سید ظہور آغا، سید بسم اللہ آغا، پاکستان مسلم لیگ ن کے نسیم الرحمن ملاخیل،قبائلی رہنما باز محمد خلجی، غزالی ویلفیئر سوسائٹی کے الحاج عبدالقیوم کاکڑ، اور آل انجمن تاجران کے عجب خان ناصر، پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے معراج خان، آئی ایم پاکستان موومنٹ ورلڈ وائڈ کے سردار زین العابدین خلجی، علمدار سکائوٹس امن گروپ، قبائلی و سیاسی رہنما گلاب خان خلجی کی جانب سے کچلاک میں ریلی نکالی گئی۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ سردار خادم حسین وردگ، سید ظہور آغا، سید بسم اللہ آغا اور دیگر کی قیادت میں منان چوک پر جشن آزادی کی مناسبت سے جلسہ کیا گیا مقررین نے اس موقع پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن تجدید عہدکے ساتھ ساتھ ہمیں یہ یاددلاتا ہے کہ اس پاک سرزمین کو بننے میں ہمارے آبا اجداد نے لاتعداد قربانیوں کے عوض ہمیں یہ آزاد ملک دیا ہم آج کے دن جھنڈے،بینرز یا چراغاں کرنے سے اس ملک کا حق ادا نہیں کرسکتے پاکستان ورلڈ وائیڈ موومنٹ بلوچستان کے صدر سردارزین العابدین خلجی کی قیادت میں جمعہ کو جشن آزادی کے موقع پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ایک ریلی نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی چمن میں بھی یوم آزادی 14 اگست کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کی گئی جو ڈسٹر پولیس آفیسر جعفرخان کے دفترکے سامنے ہوئی ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی یوم آزادی انتہا?ی جوش وخروش سے منایاجارہاہے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنرآفس میں تقریب منقعد ہو?ی جہاں ڈی آ?ی آغایوسف ، ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ ایس پی خضدار نے پرچم کشا?ی کی اور فورس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ انتظامیہ نے فلیگ مارچ کی جو کہ ڈپٹی کمشنر آفس سے نکل کر شہر کے مختلف جگہوں سے ہوتا ہوا چمروک پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکائ￿ نے کشمیر و پاکستان کے پرچم اٹھاکر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور بھٹ کے رہیگا ہندوستان کے فلک شگاف میں نعرے بلند کر رہے تھیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا درانی ہا?س سے نکل کر آزادی چوک، اورچمروک سے ہوتاہوا دوتلوار پر اختتام پذیر ہوا۔ جھالاوان عوامی پینل نے چمروک سے پیدل ریلی نکال کر دوتلوار پر ریلی ختم کیامسلم لیگ (ن) خضدارکے زیر اہتمام 14اگست یومِ آزادی کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور پْروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، خضدار پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری، سینئر نائب صدر عید محمد ایڈوکیٹ، میر جمعہ خان شکرانی، میر قمبرخان مینگل، نیشنل پارٹی کے رہنمائ￿ میر محمد اشرف علی مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک خوبصورت مملکت اور اس میں رہائش پذیر تمام اقوم کاگلدستہ ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی صورت میں ہمیں ایک خوبصورت ملک سے نوازا ہے۔یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس نوشکی میں منعقد ہوا جسمیں سرکاری آفیسران و قبائلی معتبرین نیشرکت کی پرچم کشائی کی رسم سابق صوبائی وزیر حاجی میرغلام دستگیر بادینی ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد نے ادا کئے اسموقع پر پولیس اور لیویز کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد بلوچ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی میرغلام دستگیر بادینی سید زین العابدین شاہ دیگرنے کہا کہ پاکستان ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کی ثمر ہے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت خداداد پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ بن چکا ہے خضدار میں یوم آزادی 14اگست کے موقع پرپرچم کشائی کی پْروقار تقریب ڈپٹی کمشنر خضدار آفس کے احاطہ میں میں منعقد ہوئی، یوم آزادی سالگر ہ کا کیک کاٹا گیا اور بعد ازاں ریلی نکالی گئی۔پرچم کشائی تقریب میں ڈی آئی جی خضدار رینج آغا محمد یوسف، بی اے پی کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی، ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ سمیت دیگرنے حصہ لیا، بعد ازاں وطن عزیز پاکستان کی آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ انتظامی آفیسرز بھی شریک تھے۔ اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ وطن عزیز پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں ملاہے اور اس وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہوگا ا نہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی 73واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے دوسرے شہروں کی طرح خضدار میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ یوم آزادی منائی جارہی ہے اور خوشی کا اظہار کیاجارہاہے پاکستان اس و قت ناقابل تسخیر ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کا دن ہمیںیاددلاتا ہے کہ اس پاک سرزمین کو بننے میں بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح اور ہمارے آباو اجداد ،علمائے کرام اورمسلمانوں کی طویل جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کے بعد وجود میں آئی ہے اور اس آزادی کی حصول اورپاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہیداء کا خون شامل ہے۔اس موقع پر یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے گئے۔ َملک بھر کی طرح خاران میں بھی یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر خاران ڈویژن سعید آحمد عمرانی۔ ڈپٹی کمشنر خاران  عبدالسلام خان اچکزئی اور کمانڈنٹ ایف سی خاران رائل واجد کیانی نے پرچم کشائی کی اور پولیس فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر ایس پی  لعل جان۔اسسٹنٹ کمشنر خاران  ملک نثار احمد دہوار اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالرزاق رسالدار میجر حاجی مولابخش تحصیلدار خاران اکبر علی مزارزئی ، ڈی ایس پی شبیر احمد رند سمیت، سرکاری اداروں کے آفیسران و ملازمین، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان، صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کثیر تعداد میں شریک تھے۔پرچم کشائی کے بعد ایف سی سکول میں یوم آزادی کے مناسبت فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔جہاں طلباء و طالبات نے ٹیبلو اور مختلف پرفارمنس پیش کرکے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی۔، کمانڈنٹ خاران واجد کیانی اور ڈپٹی کمشنر خاران  نے 73 واں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہیں اور دنیا میں امن کے پیغام کو پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔مملکت خداداد کو اسوقت داخلی اور خارجی دشمنوں کا سامنا ہے اور وطن عزیز کو تمام تر درپیش مسائل سے نکال کر ملکی بقا و سالمیت کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خاران کے آفس سے کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی۔اور ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی کی قیادت میں جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری آفیسران و ملازمین سمیت، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر خاران  عبدالسلام خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا انمول تحفہ ہے اور اس کی قدر کرنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر خاران نے مزید کہا یوم آزادی کے مناسبت ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ ملک و ملت کی دفاع و سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے پورے ملک کی طرح صحبت پورمیں میں 14اگست جشن آزادی کا دن بڑے جوش جذبے کیساتھ منایاگیا۔ڈپٹی کمشنر آفس میںپرچم کشائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنرمحمدیونس سنجرانی ،SSPسردارحسن خان موسیٰ خیل ،ودیگر نے پرچم کشائی کی۔ ڈپٹی کمشنرمحمدیونس سنجرانی،ایس ایس پی سردارحسن خان موسیٰ خیل ،BRSPکے حسنین مصطفی بھٹی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہمارے آبائو اجدادنے بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کیاہے اسکی بقاء اور سلامتی کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ قائد اعظم ریذیڈنسی میں یوم آزادی کے دن پرچم کشائی کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی ،ونگ کمانڈر ایف سی لورالائی اسکاوٹس شہر یار فاروق لودھی تھے ،ڈپٹی کمشنر زیارت نے قائد اعظم ریذیڈنسی پر پرچم کشائی کیسیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ بلوچستان برگیڈئیر ثاقب مرزا نے کہا کہ ملک وملت کی حفاظت کیلئے جان کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے اکابرین کی بے پنہاں قربانیوں سے یہ آزادی نصیب ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ایف سی ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک بھر کی طرح سوراب میں بھی 14اگست 73واں جشنِ آزادی ملی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیااوراس سلسلی میں پر وقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیاجشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان موسیٰ خیل نے پرچم کشائی کی جب کہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور قومی ترانہ پڑھا تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات،علاقائی عمائدین و انتظامی آفیسرز کی نیبڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمیشنر حبیب اللہ خان موسیٰ خیل نے کہا کہ دنیا میں زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کا جشن مناتیی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں