بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے شراکت داری کا معاہدہ

اسلام آباد(یو این اے)اسلام آباد میں جاری 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں مختلف ممالک سے 14 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔پاکستان منرلز سیکیورٹی پارٹنر شپ کے قیام کے لیے پاکستان ایم ایس پی اور بیرک گولڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور چین کی جیولوجیکل سروے کے درمیان گلگت بلتستان میں لیتھیم اور دیگر معدنیات کی تلاش کے لیے ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور آئرلینڈ کی ہولمزکروفٹ پراسپیکٹنگ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور برطانیہ کی بین الاقوامی جیو سائنس سروسز لمیٹڈ کے درمیان جیولوجیکل میپنگ کے لیے تکنیکی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ایف ڈبلیو او، اور آزر گولڈ کے درمیان معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے معاہدے کا تبادلہ ہوا۔ او جی ڈی سی ایل اور این آر ایل کے درمیان معدنیات کی تلاش اور پیداوار سے متعلق مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ ہوا۔ جیو سائنٹفک ریسریچ کے لیے جی ایس پی اور روس کی جے ایس سی روز جیو کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔جیو سائنس ڈیٹا ڈیجٹالائزیشن کے شعبے میں جی ایس پی اور جنوبی افریقہ کی اسپیشل ڈائمنشن کے درمیان شراکت داری کے فریم ورک کے لیے ایم او یو کا تبادلہ ہوا۔ ماڑی منرلز اور بلوچستان حکومت کا چین کی ایم سی سی ٹانگسن ریسورسز کے درمیان منرلز پارک کے قیام، پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے ماڑی منرلز اور گلوبل کور منرلز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔معدنیات کی تلاش کے لیے ماڑی منرلز اور لدیہ مایئنگز کے درمیان ایم اویو کا تبادلہ کیا گیا۔ معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے لیے پی پی ایل اور میٹسو کے درمیان مفاہمتی یاداشت، خضدار میں بے رائٹ لیڈ اور زنک منصوبے کے لیے پی پی ایل اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ایف ڈبلیو او، نورن مائننگ، BMRL اور مقامی عمائدین کے درمیان بلوچستان میں معدینات کی تلاش اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے شراکت داری کا معاہدہ طے پایا۔