امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم پاکستان نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے ایرک میئر کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں