خاران، قبائلی تصادم میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، دالبندین میں ایک شخص قتل

کوئٹہ(این این آئی )خاران میںدو قبائل میں زمین کے تنازعے پرتصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خاران سی پی روڈ گودانو کے قریب سیاپاد اور کبدانی قبیلے کے درمیان زمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں ایک شخص محمد عالم سیاپاد جاں بحق جبکہ یارمحمد کبدانی زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں دالبندین کے علاقے میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ دالبندین کے علاقے میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیویز کے مطابق اتوار کو دالبندین کے علاقے کلی خدا رحیم میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسکریپ کی دکان پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص مقبول احمدجاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں