افغانستان سے دراندازی کی کوشش، وزیرستان میں 54 افراد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پاکستان افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دراندازی کرنے والے 54 افراد ہلاک کردیے گئے۔ مذکورہ افراد نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


