افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 17 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر

روالپنڈی (پ ر) سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغان سرحد کے قریب سویپنگ آپریشن کرتے ہوئے مزید 17 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاکستان افغان سرحد پر حسن خیل کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 17 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے 17 مشتبہ افراد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ شمالی وزیرستان میں 3 دن کی کارروائی کے دوران اب تک 71 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں