بلاول بھٹو زرداری کی انسانی حقوق کمیٹی کوسارنگ جویو کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھانے کی ہدایت

اسلام آبادۛپاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کمیٹی کی انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے سارنگ جویو کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے سارنگ جویو کے لاپتہ ہونے کے معاملے کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ میں نے مصطفی نواز کھوکھر سے کہا ہے کہ ووہطہ قائمہ کمیٹی میں سارنگ جویو کے معاملے کو اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے کہ سینیٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس سندھ میں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی سندھ میں لاپتہ افراد کے معاملے کو اٹھائے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ سینیٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس سندھ میں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی سندھ میں لاپتہ افراد کے معاملے کو اٹھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں