سوات اور چارسدہ میں کھلنے والے 35 اسکول سیل، عملہ گرفتار
سوات ۛسوات اور چارسدہ میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے حکومتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھول دئیے، سوات اور چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کھولے گئے تاہم پہلے دن طلبہ کی حاضری معمول سے بہت کم رہی۔ ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے بتایا کہ تحصیل کبل، بابو زئی اور خوازہ خیلہ میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف پولیس ایکشن ہوا ہے، عملے کو گرفتار کرکے 35 اسکول سیل کر دیے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ 15 ستمبر سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے والدین سے کہا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے پہلے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔
Load/Hide Comments


