کوہلو، ٹریکٹر الٹنے سے 12 خانہ بدوش زخمی، خواتین اور بچے بھی شامل
کوہلو ( نامہ نگار ) کوہلو سبی شاہراہ پر بھرگڑی کے مقام پر ایک افسوسناک حادثے میں خانہ بدوشوں کا ٹریکٹر الٹنے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر سبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو پہنچایا گیا۔ انچارج لیویز ماوند، غلام شیر مری کے مطابق لیویز فورس کے اہلکاروں نے ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو میں طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


