وڈھ، موٹر سائیکل میں نصب 10 کلو سے زائد وزنی بم برآمد، لیویز نے ناکارہ بنا دیا
خضدار (صباح نیوز) وڈھ میں موٹر سائیکل میں نصب 10 کلو سے زائد وزنی بم برآمد۔ آئی ڈی بم لیویز فورس نے ناکارہ کردیا۔ وڈھ کلی صالح محمد میں سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل سے نصب بم برآمد کرلیا گیا۔ لیویز فورس کی گشتی ٹیم نے موٹر سائیکل کو مشکوک دیکھ کر عوام کو قریب جانے سے منع کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ علی اکبر مزارزئی بم ڈسپوزل اسکوڈ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر بم کو ناکارہ کردیا۔
Load/Hide Comments


