بھارت کے حملوں میں رحیم یار خان کے شیخ زاید ایئرپورٹ کو نقصان

ویب ڈیسک :بھارت نے گزشتہ روز رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کرکے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نقصان پہنچایا۔ڈان نیوز کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں، جس میں ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔1993 میں تعمیر کیے گئے اس ایئرپورٹ کانام شیخ زاید بن سلطان النہیان کےنام پر رکھا گیا تھا، بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاکہ پاکستان اور سکھوں کے تعلقات کو متاثر کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں