شمالی وزیرستان، میرعلی میں بم گرنے سے تین بچے جاں بحق، ماں صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی
ویب ڈیسک : شمالی وزیرستان میں فورسز اورشد ت پسندوں کی جھڑپ کے دوران مقامی شہری کے گھر پر بم گرنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ بچوں کی ماں صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی ہے۔ مقامی شہریوں اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاؤں ہُمراز میں صبح ساڑھے چھ بجے دھماکہ ہوا۔ایک ہی گھر کے تین معصوم بچوں کی موت پر اہل علاقہ نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بچوں کی موت ڈرون سے گرائے جانے والے بم کے پھٹنے سے ہوئی ہے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بم گرنے کے اس واقعے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ مارے گئے بچوں کی عمریں 8 سال سے لے کر 2 ماہ تک ہیں۔زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے خلاف میرعلی چوک میں دھرنا جاری ہے، دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


