خضدار میں اسکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، قائم مقام امریکی سفیر کی واقعے پر مذمت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملہ بے رحمانہ ہے، سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ امریکی قائم مقام سفیر نے کہا کہ حملے میں معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نٹالی بیکر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی سفیر نٹالی بیکر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں