اپنے لیے کسی ڈیل یا آسائش کی ضرورت نہیں، پاکستان کے خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہوں، عمران خان
راولپنڈی (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر آئین و قانون کی بحالی، عدلیہ کی آزادی اور ظلم کے خاتمے کے لیے جس کے پاس اختیار ہے اس سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے اپنے لیے کسی ڈیل یا آسائش کی ضرورت نہیں۔ ن لیگ کی کٹھ پتلی حکومت سے کسی بھی قسم کی گفتگو یا مذاکرات بے فائدہ ہیں۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ملک میں اس وقت انسانی حقوق مکمل طور پر معطل ہیں۔ میرے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک مسلسل جاری ہے۔ میرے بچوں سے کئی کئی ماہ میری بات نہیں کروائی جاتی میری کتابیں تک نہیں پہنچنے دی جاتیں اور نہ ہی میرے ذاتی معالج تک رسائی دی جاتی ہے، یہ سب عدالتی احکامات اور قوانین کی مسلسل توہین ہے۔
Load/Hide Comments


