بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار، 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم، وزارت خارجہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے انڈین ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈیا کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس فیصلے کے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


