وزیر داخلہ سندھ کا گھر نذر آتش کرنے کیخلاف جی ڈی اے رہنماﺅں پر مقدمات درج کرلیے، پولیس ذرائع
کراچی (انتخاب نیوز) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے مورو میں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے کے مقدمات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماﺅں کے خلاف درج کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو جلان ےکے دو الگ الگ مقدمات درج ہوئے ہیں، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی اور مسرور جتوئی سمیت 14 ملزمان اور 30 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی اور مسرور جتوئی و دیگر رہنماﺅں کے کہنے پر لنجار ہاﺅس کو جلایا گیا۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ لنجار ہاﺅس پر حملے اور نذر آتش کیے جانے کے واقعے میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments


