ہم نے 20 ارب کی چوری شدہ رقم جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کی، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے 20 ارب کی چوری شدہ رقم جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جس کرپشن اسکینڈل کی بات کرتے ہیں، اس وقت یہ خود نگراں حکومت کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لے کر تجوریاں بھر رہے تھے، 20 ارب کے لگ بھگ چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوگی، خزانہ بھرا ہوا ہے، صوبائی بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔
Load/Hide Comments


