قلات، جوڈیشل لاک اپ سے فرار قیدی سوراب سے گرفتار کرلیا گیا

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے گزشتہ دنوں فرار ہونے والا ملزم سوراب میں دوبارہ گرفتار، سوراب پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے قلات پولیس کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے بھاگا ہوا خطرناک ملزم کریم داد کو سوراب پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے قلات پولیس کے حوالے کردیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں