رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی، دو بچے بھی دم توڑ گئے

رحیم یار خان (انتخاب نیوز) رحیم یار خان میں عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیرمیں پیش آیا جہاں ایک محنت کش نے 2 معذور بیٹوں اوربیٹی سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔ اس حوالے سے ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایا کہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کرمحنت مزدوری کرتا تھا مگر کام نہ ملنے کے باعث کافی روزسے پریشان تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں