پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام، پیٹرول اور سامان کی نقد خریداری پر اضافی رقم دینا ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نقدی کے خلاف ’جنگ‘ کے اسٹریٹجک منصوبے کے تحت آئندہ بجٹ میں مختلف شعبوں بشمول ایندھن کی قیمتوں میں نقد اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے مختلف ٹیکس اور لین دین کی شرحیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی (1 سے 1.5 فیصد) کا امکان ہے، وزیر اعظم کی سخت ہدایت پر کہ حکومت کم از کم ان شعبوں میں بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں ٹیکس شرحیں غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں، چاہے وہ نمایاں کمی نہ کر سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سازوں نے پہلے ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مدد کے لیے اس اقدام کے تکنیکی اور انتظامی پہلوو¿ں پر کام شروع کر دیا ہے، جو گزشتہ دو دہائیوں میں متعدد کوششوں اور ماڈلز کے باوجود ریٹیل کاروبار کو مو¿ثر طریقے سے دستاویزی بنانے میں ناکام رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں