تربت، آبسر میں فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی

تربت(نمائندہ انتخاب) آبسر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو موٹر سائیکل سوار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خالد ولد نبی بخش سکنہ آ بسر اور گل شیر ولد عبداللہ سکنہ ہوشاب ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ جنہیں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں