ڈی آئی خان، نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا، 6 کو بازیاب کرالیا گیا، پولیس ذرائع

ژوب (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو ملانے والے دوماندہ پل کے قریب نجی کمپنی کے 11 ملازمین اغوا ہوگئے۔ پرائیویٹ کمپنی کے 16 ملازمین 3 گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جاررہے تھے کہ نامعلوم اغوا کاروں نے 2 گاڑیوں کو 10 ملازمین سمیت اغوا کرلیا، جن میں سے 6 ملازمین کو پولیس نے تعاقب کرکے بازیاب کرا لیا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اغوا کار ملازمین کو کہاں لے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں