دریائے کنہار میں ڈوبنے والے پشین کے رہائشی کی لاش چوتھے روز بھی نہ مل سکی، غوطہ خور ٹیم کا آپریشن جاری

مانسہرہ (ویب ڈیسک) پشین کے سیاح کا ڈوبنے کا واقعہ۔ لوہار بانڈہ کے مقام پر دریاے کنہار میں 4 روز قبل رمضان ولد تیمور ڈوب گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی ہدایت پر مانسہرہ کی غوطہ خور ٹیم کا چوتھے روز بھی لواحقین کے ہمراہ لوہار بانڈہ کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن۔ تاحال لاش نہیں ملی، پانی کی رفتار انتہائی تیز اور ٹھنڈا ہونے کے باعث لاش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں