جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، پولیس ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ٹریک پر 3 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا اور تقریباً 6 فٹ ریل لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں