ملک کے بڑے کلب چند لوگوں کی عیاشی کیلئے بنے ہیں، منافع پر ٹیکس لیا جائیگا، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(انتخاب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملک کے بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کلب سمیت کئی کلب 3 ہزارلوگوں کی عیاشی کےلئے بنے ہیں، بڑے بڑے کلبوں نے اربوں روپے اپنے اکاﺅنٹس میں رکھے ہوئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایک ایک ملین ڈالر کی زمین ہے، چند لوگ عیاشی کررہے ہیں، کسی بھی کلب کے منافع پر ٹیکس لگایا جائےگا۔ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک کے بڑے بڑے کلبز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کی۔
Load/Hide Comments


