مولانا صلاح الدین ایوبی پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں، نہ دینے پر ملک بدر کیا جائیگا، ضلعی انتظامیہ چمن

کوئٹہ (این این آئی) چمن ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علماءاسلام کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے پاکستانی ہونے کے دستاویزات طلب کرلیں۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن کی جانب سے جمعیت علماءاسلام کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مولوی صلاح الدین ایوبی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شنید میں آیا ہے کہ وہ افغانستان کے شہری ہیں اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیںجس پر وہ 19 جون کو پیش ہوکر پاکستانی ہونے کے دستاویز پیش کریں بصورت دیگر دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں انہیں بارڈر پار بھیجا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں