امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، اسرائیل کو مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ کر کے بڑی غلطی کی، ایرانی عوام اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔ جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے ہم دھمکیوں کا جواب کیسے دیتے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ایران دھمکیوں کا جواب کیسے دیتا ہے، جنگ ہو یا امن، مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے اسرائیل نے بڑی غلطی کردی، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی، ہم اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں