اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے، فریقین خلاف ورزی نہ کریں، ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے ایران کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ کیا، جبکہ تہران نے بھی امریکی تجویز پر اتفاق کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی ایران کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کا اعلان کیا۔ جنگ بندی کے نفاذ سے قبل اسرائیل اور ایران دونوں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے جس میں دونوں جانب مالی کے ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں