کو ئٹہ، قمبرا نی روڈ پر فا ئرنگ سے 2افراد قتل

کوئٹہ ( آئی این پی )صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے قمبرا نی روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے قمبرا نی روڈ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ سے2افراد شبیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ بھاگ اور ایک نا معلوم الاسم شخص جان سے گئے ہیں مقتولین کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پو لیس واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں