مسلح افواج کی تنخواہوں، الاﺅنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور

اسلام آباد (این این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاﺅنسز اور دیگر واجبات کےلئے وزارت دفاع کی 15ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاﺅنسز اور دیگر واجبات کےلئے وزارت دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ ای سی سی کے مطابق منظور کی جانے والی گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکیج کے تحت واجبات ادائیگی کےلئے جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اس کا باضابطہ آغاز 14 اگست 2025ءکو متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں