پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

کراچی (انتخاب نیوز) آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل 20 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں