پنجگور، تربت میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، دکی میں بیٹے نے باپ کو مار دیا، ژوب ٹریفک حادثہ، مسافر جاں بحق، 9 زخمی

پنجگور، تربت، دکی، ژوب (انتخاب نیوز) مختلف کے مختلف شہروں میں حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے۔ پنجگور کے علاقے سوردو سی پیک کے قریب نوجوان کی لاش برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت پزیر احمد ولد علی دوست سکنہ حانے تل سے ہوگیا ہے، جو دینی مدرسہ کا طالب علم تھا۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔دریں اثنا تربت، ہوشاپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دولت ولد چار شمبے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں دکی کے نواحی علاقے خالہ میں بیٹے نے معمولی تکرار پر باپ کو پتھر مار کر قتل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب فضل محمد ولد رسول محمد قوم مرگانی ترین ساکن خالہ شہر گھر میں سو رہے تھے کہ ان کے بیٹے نے اچانک حملہ کر دیا۔ پتھر کے وار سے فضل محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا۔ ژوب میں اسلام آباد سے کوئٹہ جانیوالی المصطفیٰ بس قلعہ شیرک کے قریب الٹنے سے مسافر جاں بحق 9 زخمی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں