ایران نے عالمی جوہری نگران ادارے کیساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کردیا
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون باضابطہ طور پر معطل کردیا، یہ اقدام اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اٹھایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 13 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ 12 دن تک جاری رہی تھی، جس کے بعد تہران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے درمیان تناﺅ مزید بڑھ گیا تھا۔ 25 جون کو جنگ بندی کے ایک دن بعد ایرانی قانون سازوں نے بھاری اکثریت سے اس بل کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کیا گیا۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس قانون سازی نے آخری مرحلہ بھی عبور کر لیا ہے اور اب یہ قانون نافذ العمل ہوچکا ہے۔
Load/Hide Comments


