حب، انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی واردات،فیکٹری منیجر سے 70لاکھ روپے لوٹ لئے

حب(نمائندہ انتخاب ) حب انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی بڑی واردات نامعلوم کار سوار ڈاکو فیکٹری منیجر سے 70لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق مسلح ڈاکو اپنی کار چھوڑ کر پیدل فرار ہو گئے فیکٹری منیجر کراچی سے رقم حب لارہا تھا کہ فیکٹری کے قریب واردات کا شکار ہو گیا ملزمان کی کار کا سرکاری سطح پر کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ایک مختصر وقفے کے بعد ڈکیت گروی پھر منظم ہو کر سرگرم ہو گیا واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی گزشتہ ایک سال سے حب شہر میں امن وامان کی صورتحال انتہائی سنگین ہوئی ہے شہری تاجر اور صنعتکار عدم تحفظ کا شکار ہیں ایک طرف نفری کی کمی تو دوسری جانب دستیاب نفری کی بڑی تعداد بااثر شخصیات کے پروٹوکول اور سیکورٹی پر مامور ہے جبکہ پولیس کے جوانوں کی ایک بڑی تعداد پولیس کے بااثر افسران کیلئے بھتہ وصولی پر لگا دی گئی ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے روز حب انڈسٹریل ایریا میں قائم فیکٹری دائو انجینئرنگ کے منیجر محمد امین فیکٹری ورکرز کی تنخواہوں کی رقم مبلغ 70لاکھ روپے کیش سیکورٹی گارڈ سردارمحمد شاہ کے ہمراہ اپنی کار میں کراچی ہیڈ آفس سے حب فیکٹری لارہا تھا کہ ہائیٹ تھانہ کی حدودمیں لیڈا نظر چورنگی کے قریب شیر شاہ موڑ پر پہلے سے ہی گھات لگائے بیٹھے پاسو کار میں سوار 3سے4مسلح ڈاکوئوں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور رقم اسلحہ کے زور پر چھین لی تاہم مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے کار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گولیاں لگنے سے سیکورٹی کارڈ 54سالہ سردار محمد شاہ ولد تیمور شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ فیکٹری منیجر معزانہ طور پر محفوظ رہا پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکو واردات کے بعد اپنی پاسو کار وقوعہ پر چھوڑ کر پیدل فرار ہو گئے ہیں جنکی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق ملزمان کی کار کے حوالے سے متعلقہ سرکاری محکموں کے پاس کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں جس سے شتبہ ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ کار غیر قانونی کابلی ہے ۔