زہری،حب اور پشین میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد قتل، 3 زخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) زہری میں گزشتہ شب سلمانجو میں معمولی جھگڑے پر دو افراد قتل، معمولی ہاتھا پائی پر گولیاں چلنے سے دو افراد عبدالحئی ولد حاجی حبیب اللہ ، خیر محمد ولد ملک داد اقوم سلمانجو قتل ہوگئے۔ دریں اثنا حب بلوچ کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پشین ، کلی ملکیار میں کزنز میں جھگڑا ، محمد اشرف ولد حاجی عبداللہ جاں بحق ، تین افراد منظور احمد ولد عبداللہ ، حاجی عبدالباقی اور شاد خان ولد عبدالباقی زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


