ڈیرہ مرادجمالی، فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلرقتل/ کوئٹہ، ڈیم میں ڈوبنے والی بچی کی نعش پانی سے نکال لی گئی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد نے گھر میں گھس کر پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے نعیش اپنی تحویل میں لکر ہسپتال منتقل کردی واقع کی تحقیقات ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور چھاپے مارے جا رہیے ہیں پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود غلام مصطفی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے مقامی پراپرٹی ڈیلر علی حسن کھوکھر کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارواءکے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردی۔دوسری جانب کوئٹہ میں ڈیم میں دوبنے والی بچی کی نعش ریسکیو ٹیموں نے پانی سے نکال لی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع اسپین کاریز ڈیم میں گزشتہ روزایک بچہ پکنک مناتے ہوئے ڈوب گئی تھی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے پانی میں ڈوبنے والی بچی کی لاش ڈھونڈنے کیلئے بروقت آپریشن شروع کیا ۔انہو ں نے بتایا کہ ریسکیوٹیموں نے بچی کی لاش تلاش کرکے ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔


