40 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں غائب ہوگئے، وزیر مذہبی امور کا انکشاف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ 40 ہزار سے زائد زائرین عراق، شام اور ایران میں غائب ہوگئے ہیں اور حکومت کے پاس ان کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔ عراق، ایران اور شام نے اس مسئلے کو پاکستان کے سامنے اٹھایا، جس کے بعد حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کے لیے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے۔ اب زائرین کو مخصوص رجسٹرڈ گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ 1400 سے زائد کمپنیوں نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے درخواستیں دی ہیں، اور 31 جولائی تک سیکورٹی کلیئرنس والی کمپنیوں سے دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔ وزیر نے بتایا کہ نیا مربوط نظام جلد نافذ کیا جائے گا اور پرانا قافلہ سسٹم ختم ہو جائے گا۔ مزید کمپنیاں 10 اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں۔ ماضی میں زائرین کے لیے کوئی خاص انتظامات نہیں تھے، لیکن 2021 میں اس مسئلے کو حل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں