برطانیہ نے پاکستانی ائرلائنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پروازوں کیلئے اجازت لینا ہوگی

برطانیہ نے پاکستانی ائرلائنز پر عائد طویل عرصے سے پابندی ختم کر دی ہے، جس کے بعد اب پاکستانی ایئرلائنز برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (UK CAA) کو درخواست دے کر پروازوں کی اجازت حاصل کر سکتی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ا±س وقت کے وزیرِ ہوا بازی نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دیتے ہوئے یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پابندیاں لگوا دی تھیں، جس کے باعث قومی ایئرلائنز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ اب برطانیہ کی جانب سے پابندی کا خاتمہ ایک خوش آئند پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں