کوئٹہ، کلی گل محمد میں بھانجوں نے ایک ماموں کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے کلی گل محمد میں بھانجوں نے اپنے چچا اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے نوجوان ماموں کو قتل اور 2ماموں کو زخمی کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب ائیر پورٹ کے علاقے کلی گل محمد میں بھانجوں نے اپنے چچا اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے سگے ماموں اسد کو قتل جبکہ 2ماموں علی احمد اور شیر احمد کو زخمی کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں