صومالیہ :حملے میں پندرہ افراد ہلاک،الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی
مو غادیشو : افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت ماغادیشو کے ایک ہوٹل پر کیے گئے ایک بڑے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں متعدد حملہ آور بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک خود کش حملہ آور نے پہلے ایک کار بم کے ذریعے ہوٹل کے صدر دروازے کے سامنے دھماکا کیا، جس کے بعد اس کے کئی ساتھی ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ ان عسکریت پسندوں کی تعداد کم از کم پانچ تھی، جن کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کا فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ حملے کی ذمے داری تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔ الشباب کے القاعدہ کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ ماغادیشو کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف ہے۔
Load/Hide Comments


