نوشکی، کلی جمالدینی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: کلی جمالدینی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معاویہ جمالدینی جان بحق ہوگئے ، ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش پولیس کی جانب سے جاری ہے۔دوسر ی جانب تحصیل وڈھ کلی صالح محمد کا رہائشی نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاںبحق۔ تفصیلات کے مطابق کلی صالح محمد وڈھ کے رہائشی عنایت اللہ ولد عبدالرحیم قوم لانگو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہوگئے۔ نوجوان عنایت اللہ اپنے ساتھی ناصر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ دراکھالہ بزنجوی اچھڑو کراس کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موقع پر جان کی بازی ہارگئی ۔ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں