جماعت اسلامی کے اسلام آباد لانگ مارچ کو پنجاب پولیس نے ملتان کے قریب روک لیا، متعدد کارکنان گرفتار
جماعت اسلامی کے اسلام آباد لانگ مارچ کو پنجاب پولیس نے ملتان کے قریب روک لیامولانا ہدایت الرحمان کا دعویٰ کے ان کے متعدد کارکنان کو پولیس نے گرفتاربھی کر لیا ہے ان کا مزید کہا ہے کہ پنجاب پولیس سے میری جان کو خطرہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے قافلہ کو ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کی پولیس نے چوک قریشی کے قریب روک لی ہے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم پرامن شہری ہیں جمہوری جدوجہد ہمارا آئینی جمہوری حق ہے ہمیں اسلام آباد جانے دیاجائے۔کارکنوں نے وہی پرروڈبلاک کرکے دھرنا دے دیا۔اس دوران نائب امرا بشیراحمد ماندائی مولانامحمدعارف دمڑسمیت بارہ افرادرفتارکرکے ڈی جی خان شاہ والا تھانے میں بندکردیا۔جماعت اسلامی کے قائدین شاوال کی جگہ پڑدھرنے سے خطابات جبکہ آگے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیا دت میں جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اسلام آباد کے جانب 25تاریخ کو کوئٹہ سے نکلا تھا


