ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، وندر میں کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ڈیرہ بگٹی، سونمیانی وندر (این این آئی، یو این اے) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص دادن بگٹی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N-25 پر نرسری کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت اشوک کمار ولد رانو مل ساکن جیلانی مارکیٹ وندر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


