قاسم اور سلیمان مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

راولپنڈی (انتخاب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلی فون پر گفتگو کروائی گئی ہے، جیل میں ان کے اخبارات بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، میرے بچے سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے اور وہ ملک آمد سے قبل وزارت داخلہ سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں